اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد بوسنیا کے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بوسنیا کے ساتھ ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں تعاون چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے کوئلے اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں تعاون پر بوسنیا کے وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، بوسنیا سے تجارت، صنعت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانےپر بھی اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم کے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےتعلقات بڑھانے کی بوسنیا کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 20 دسمبر کوتین روزہ دورے پر ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ بوسنیا کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔
.......
/169